بغداد، 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے شمالی صوبہ نینوا میں فوج کی ایک مہم میں دولت اسلامیہ(آئی ایس) کے 9 دہشت گرد مارے گئے ۔عراقی فوج کے جوائنٹ آپریشن کمانڈ کے ترجمان یحیی رسول نے منگل کو ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔ امریکہ کی قیادت والی بین الاقوامی اتحادی افواج کی مدد سے عراقی فوج کی فالکن یونٹ نے صوبہ نینوا کے دارالحکومت موصل کے السہجی علاقے میں ایک سرنگ کو تباہ کر دیا جس میں آئی ایس کے نو دہشت گرد مارے گئے ۔قابل غور ہے کہ عراق میں 2017 کے آخر میں آئی ایس دہشت گردوں کو مکمل طور شکست دے دیئے جانے کے بعد سے سلامتی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔ اس کے باوجود دہشت گرد دور دراز کے اور ویران علاقوں میں اب بھی پناہ لئے ہوئے ہیں۔
