بغداد22دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے دہشت گردوں نے مشرقی عراق کے صوبہ صلاح الدین میں پولیس چوکی پر حملہ کیا جس میں 4 پولیس اہلکاروں کی موت ہو گئی جبکہ ایک دہشت گرد ڈھیر ہو گیا۔سیکورٹی ذرائع نے اس کی اطلاع دی۔آئل ریفائنری کے شہر کہے جانے والے بیجي میں آئل پائپ لائن کی نگرانی کر رہے پولیس چوکی پر آئی ایس کے دہشت گردوں نے ہفتہ کی شام حملہ کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایس دہشت گرد اور پولیس کے درمیان مسلسل فائرنگ ہوتی رہی۔ دونوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں چار پولیس اہلکار مارے گئے جبکہ انہوں نے ایک دہشت گرد کو ڈھیر کر دیا۔ اس فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔سال 2017 میں عراق سیکورٹی فورس نے آئی ایس کے دہشت گردوں کو بھگایا تھا جس کے بعد یہاں سلامتی کے حالات بہتر تھے لیکن آئی ایس کے بچے کھچے دہشت گرد مسلسل اس علاقے میں بدامنی پھیلائے ہوئے ہیں اور سیکورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔