استنبول: ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا کہ شمالی عراق میں دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک فوجی آپریشن جاری رہے گا ۔ ترک نشرتاتی ادارہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے استنبول میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے شمالی عراق میں 18 اپریل کو شروع کیے گئے پنجہ آپریشن کے بارے میں کہا کہ اس آپریشن کا مقصد دہشت گرد تنظیم پر آخری کاری ضرب ہے، دہشت گرد تنظیم اب اپنی آخری سانسوں پر ہے ، ان کے ٹھکانوں کومکمل تباہ کرنے تک کارروائی کو جاری رکھی جائے گی۔