عراق میں شدت پسندوں کے حملے 2 افسراور ایک گارڈ ہلاک

   

بغداد: عراق میں دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے تشدت پسندوں کے دوحملوں میں دو عراقی افسر اور ایک سرحدی محافظ کی موت ہوگئی۔ عراقی فوج نے اس کی اطلاع دی۔عراقی مشترکہ آپریشن کمانڈ نے بیان جاری کرکے کہا کہ ایک معاملے میں29 ویں بریگیڈ کے بریگیڈیئر جنرل احمد ال لامی کی ہیت علاقے میں آئی ایس شدت پسندوں کا تعاقب کرنے کے دوران موت ہوگئی۔آئی ایس کے شدت پسند ہیت میں فوج کی چوکی پر حملہ کرکے فرار ہورہے تھے ،اسی وقت ال لامی ان عسکریت پسندوں کو پکڑنے کے لئے ان کے پیچھے گئے ۔ عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک افسرکی موت اور دو فوجی زخمی ہوگئے ۔ایک دیگر حملے میں شدت پسندوں نے عراق۔ سعودی عرب سرحد پر ارار کراسنگ میں عراقی سرحدی گارڈ پیٹرول پر فائرنگ کی جس میں ایک گارڈ کی موت اور چار دیگر زخمی ہوگئے ۔