بغداد : عراق کے صوبے انبار کے مشرقی علاقہ عنکور میں ایک شخص نے کلاشنکوف سے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 5افراد سمیت 8افراد کو قتل کر دیا۔واقعہ کی وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور نے فٹ پاتھ پر بیٹھے شخص کو گولی ماری۔ فائرنگ سے ایک شخص موقع پر ہلاک اور دوسرا جان بچاکر بھاگ گیا۔ اس کے بعد حملہ آور نے مشین گن سے سڑکوں اور دکانوں کے اندر لوگوں کو گولیاں ماریں۔ مقامی ویب سائٹ کے مطابق مرنے والوں میں حملہ آور کی بیوی ، کزن، اس کے والدین، اس کی 2بہنیں، ایک دکان کا مالک اور 2راہگیر شامل ہیں۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔