عراق کے ایک کارخانہ پر میزائل حملہ

   

بغداد : عراقی شہر سلیمانیہ میں کورمور گیس کی تنصیب پر میزائل حملہ کیا گیا۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں قائم توانائی کمپنی ڈانا گیس کے زیر انتظام کورمور گیس پلانٹ پر میزائل حملہ کیا گیا۔کل اور تین روز قبل کورمور گیس کی تنصیب پر بھی میزائل حملہ کیا گیا تھا اورحملوں کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ان حملوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کیا۔یرانی پاسداران انقلاب کی فوج نے میزائل حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ خطے میں “اسرائیلی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا”۔