عراق کے پاس عرب دنیا کے سب سے زیادہ سونے کے ذخائر

   

بغداد: عراق کے مرکزی بینک کے گورنر علی العلاق نے انکشاف کیا ہے کہ عراق کے پاس عرب ممالک میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر ہیں، جن کی مقدار 162 ٹن ہے۔عراق 162 ٹن سونے کے ساتھ عرب دنیا کے بڑے سونے کے ذخائر رکھنے والے ممالک میں شامل ہے۔ یہ ذخائر عراق کو عرب دنیا میں چوتھا مقام دیتے ہیں۔گورنر علی العلاق نے کہا کہ عراق کا مرکزی بینک سونے اور کرنسیوں کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی قسم کے مالی خطرات سے بچنے کے لیے سونے کے ذخائر کا بڑھتا ہوا تناسب ایک حکمت عملی کا حصہ ہے۔