تحریر چوک ، جسرسنک پر سیکوریٹی تعینات، احتجاجیوں کی تنقید
بغداد ۔ 16 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عراقی سیکوریٹی اور میڈیکل عہدیداروں نے کہا ہے کہ مظاہرین کی کثیر تعداد بغداد کے قلعہ گرین زون کے قریب پہنچ گئی ہے ، جہاں عراقی حکومت کے تمام اہم دفاتر اور بیرونی ممالک کے سفارت خانہ موجود ہیں۔ سیکوریٹی فورسیس نے کل رات پرتشدد جھڑپوں کے بھی ان احتجاجی مظاہرین ک پیچھے ڈھکیل دیا تھا ۔ عہدیداروں نے ہفتہ کو کہا اکہ احتجاجیوں نے ’’ گرین زون کی سمت پہونچنے والے راستوں ، حکمت عملی کی اہمیت کے حکامل کھیلان چوک اور سنک بریج کے ایک حصہ پر اپنا کنٹرول قائم کرلیا ہے ۔ عہدیداروں نے کہا ہے کہ تحریر چوک کے قریب جمعہ کو سڑک کے کنا رے ہوئے بم دھماکہ میں کم سے کم تین افراد ہلاک اور دیگر 18 زخمی ہوگئے تھے۔ مگر یہ چوک اس احتجاج کا مرکزی مقام ہے ۔ احتجاجیوں کو گرین زون پہونچنے سے روکنے کیلئے سیکوریٹری فورسیس اب بھی پل کے ایک حصہ پر تعینات ہیں۔
