عرب دنیا کے آسمان میں دم دار ستارہ

,

   

ریاض :دم دار ستارہ جو 80 ہزار سال بعد ایک بار اس کرہ ارض کے آسمان سے گزرتا ہے۔ یہ ستارہ ہفتے کو زمین کے قریب ترین فاصلے پر ہو گا اور 30 اکتوبر تک عرب دنیا اور کرہ ارض کے نصف شمالی حصے کے آسمان میں نظر آئے گا۔اس دم دار ستارے کا انکشاف گذشتہ برس جنوری میں چین کی رصد گاہ Tsuchinshan نے امریکی ایجنسی ناسا کے نظام ATLAS کے تعاون سے کیا تھا۔یہ دم دار ستارہ فلکیاتی سائنس دانوں کے ہاںC/2023 A3 کے نام سے جانا جاتا ہے جس کو صدی کا دم دار ستارہ کا خطاب دیا گیا ہے۔ یہ ستارہ چٹانوں، برف اور دھول پر مشتمل ہے۔ آج یہ زمین کے انتہائی قریب یعنی 7 کروڑ کلو میٹر کے فاصلے پر ہو گا۔اگر مشرقی افق کا آسمان صاف رہا تو اس کو سعودی عرب اور عرب دنیا کے آسمان پر انسانی آنکھ سے دیکھا جا سکے گا البتہ بہتر نظارہ کیلئے دور بین کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زاہرہ کے مطابق توقع ہے کہ سورج کے قریب آنے پر دم دار ستارے کی دم کو دیکھا جا سکتا ہے جو دھول سے بنی ہوتی ہے۔