ریاض : عرب نوجوان نے دادا سے ملنے کے لیے پیرس سے الجزائر تک پیدل سفر کیا اور 157 دن میں دادا کے پاس پہنچ گئے۔العربیہ نیٹ کے مطابق عرب نوجوان مھدی دہرا فرانس، سوئٹزرلینڈ، اٹلی اور تیونس سے گزرتے ہوئے الجزائر پہنچے۔الجزائر کے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اپنے مہم جو پوتے کا ان کے دادا نے گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔27 سالہ مھدی دہرا اب الجزائر سے پیرس واپسی کا سفر بھی پیدل شروع کریں گے۔ مھدی دبرا کا کہنا ہے کہ ’واپسی کا سفر مشکل ہوگا تاہم مئی 2023 تک فرانس پہنچنے کی امید ہے۔‘