ورنگل۔ 14 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 812واں عرس مبارک اجمیر شریف حضرت خواجہ خواجگاسیدنا خواجہ معین الدین چشتی حسن سنجری ؒ کے ضمن میںحضرت سید شاہ جلال الدین جمال البحرمعشوق ربانی ثانی بغدادی ؒ عرس جاگیر ورنگل سے زیر صدارت حضرت سید شاہ حیدر ہلال الدین قادری المعروف نوید بابا سجادہ نشین بارگاہ معشوق ربانی ؒ ، حضرت سید شاہ علی قادری الجیلانی معشوقی المعروف عبید بابا جانشیں سجادہ نشین درگاہ معشوق ربانی ؒ ،حضرت سیدشاہ یحییٰ پاشاہ قادری المعروف شعیب بابا ، زیر نگرانی مولانا مفتی شاہ محمد شفیق احمد چشتی نیازی المعروف اجمیری پاشاہ اور دیگر لوگوں کی موجودگی میں غلاف مبارک کی اجمیر شریف کو روانگی عمل میں لائی گئی ۔اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے حضرت سید نصیر احمد چشتی نیازی گدی نشین بارگاہ اجمیر شریف نے شرکت کی ۔اس پروگرام کا شیخ ذاکر محی الدین چشتی نیازی مالک ہمسا فوڈ اینڈ بیکری شمعون پیٹھ کی جانب سے اہتمام کیا تھا ۔اس موقع پر شیخ مخدوم محی الدین ،محمد بشیر الدین چشتی نیازی اور دیگر موجود تھے ۔