عرس حضرت خواجہ غریب نواز ؒ ، تیاریاں زور و شور سے جاری

,

   

اجمیر (راجستھان): دنیا بھر میں مشہور ہندوستان کے مشہور صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتی غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے 808 ویں عرس کے موقع کی تیاریاں زور وشور سے چل رہی ہیں۔

YouTube video

ہر سال 6 رجب کوعرس منایا جاتا ہے۔ جس میں دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔ پولیس کی جانب سے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔عرس کے موقع پر ملک و بیرون ملک کے مہمانوں کو دعوت نامے بھیجے گئے۔ عرس کی تقاریب پانچ دنوں تک چلتی ہے۔