عرس شریف

   

نرمل : ہر سال کی طرح امسال بھی درگاہ حضرت صوفی حسین علی شاہ قادری شطاری سرمدی سرمست قلندر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ صوفی نگر نرمل میں دو روزہ عرس حضرت سیدنا شاہ صوفی سرمست قلندر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بدستِ مبارک زیرِ سرپرستی و نگرانی شہزادہ غلام نواز حضرت صوفی شاہ محمد ذاکر حسین ذیشان پاشاہ المعروف نواز علی شاہ قادری شطاری منایا جا رہا ہے۔ 23 رجب المرجب 1443 ہ مطابق 25 فروری 2022 بروز جمعہ بعد نمازِ عصر چلہ قلندر سرکار کو غسل دیا جائے گا۔ بعد نماز مغرب لنگر تقسیم کیا جائے گا۔ بعد نماز عشاء مراسم صندل عمل میں لائے جائیں گے اور قوالی کا بھی اہتمام ہوگا. 24 رجب مطابق 26 فروری بروز ہفتہ بعد نماز فجر تلاوت قرآن پاک ہوگی۔ حلقہ طریقت کا اہتمام کیا جائے گا ساتھ ہی بداوا قوالی ہوگی۔ چادر گل اور غلاف پیش کرنے کے بعد فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ ساتھ ہی تبرکات کی تقسیم عمل میں لائی جائے گی۔