عصمت دری کیس میں سب انسپکٹر گرفتار

   

الور، 22 جون (یو این آئی) راجستھان کے الور کے صدر تھانہ علاقے میں پولیس نے سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک سب انسپکٹر کو عصمت دری کے معاملے میں گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ سب انسپکٹر وجے سنگھ مینا (32) عصمت دری کے الزام میں مطلوب تھا۔ مارچ میں ایک خاتون نے اس کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کرایا تھا کہ اس نے اس سے واقفیت پیدا کرنے کے بعد اس کے ساتھ زیادتی کی اور بعد میں اس کی تصاویر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر اس کے ساتھ کئی بار زیادتی کی۔ پولیس نے اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ بعد ازاں عدالت نے انہیں مفرور قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف وارنٹ جاری کر دیئے ۔