عصمت ریزی اور قتل کے مجرم کو عمر قید کی سزاء

   

کیرامیری ۔ /10 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گزشتہ سال /12 اکٹوبر کو مستقر کیرا میری میں ایک نابالغ لڑکی جبراً عصمت ریزی اور قتل کرنے والے شخص کو آج عادل آباد کے سیشن کورٹ میں عمر قید کی سزاء سنائی گئی اور اس شخص پر 1000 روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔ تفصیلات اور مقامی سب انسپکٹر رمیش کے بیان کے مطابق /12 اکٹوبر 2018 ء کو مستقر کیرا میری کے دراڑے ماروتی (36) سال نے 12 سال کی ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جبراً عصمت ریزی کرکے اس کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا ۔ اس وقت کے کیرا میری کے سب انسپکٹر ستیہ نارائن نے ملزم کو اندرون 2 یوم گرفتار کرکے اس کو کورٹ کے حوالے کردیا تھا ۔ تب سے اس شخص کے خلاف عادل آباد کے سیشن کورٹ میں مقدمہ چل رہا تھا اور اس شخص کے خلاف کئی گواہوں سے پوچھ تاچھ سے اس شخص پر الزام عائد ہونے کے بعد آج عادل آباد کے سیشن کورٹ کے جج ٹی سرینواس نے مختلف دفعات 376 – 302 اور آئی پی سی سیکشن 12 پوسکو ایکٹ 2012 ء کے تحت عمر قید کی سزاء سنائی اور 1000 روپئے جرمانہ عائد کیا ۔ اس کی اطلاع عام ہوتے ہی مقامی عوام نے بہت کم عرصہ میں سزاء سنانے والے جج اور مقامی پولیس عہدیداروں کی کافی سراہنا کی ۔