عصمت ریزی کیلئے پھانسی کی سزا کا تعین کیا جائے: ہنمنت راؤ

   

حیدرآباد۔15 ۔ستمبر (سیاست نیوز) سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے ہندوستان میں عصمت ریزی کے لئے پھانسی کی سزا طئے کرنے کا مطالبہ کیا اور کہ اس سلسلہ میں قانون میں ترمیم کی جائے تاکہ خواتین پر مظالم پر قابو پایا جاسکے ۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہنمنت راؤ نے کہا کہ مختلف ممالک میں عصمت ریزی کیلئے قتل کی سزا ہے ۔ ہندوستان میں خواتین پر مظالم کے باوجود ملزمین عدالتوں سے بری ہورہے ہیں۔ انہوں نے عصمت ریزی کیلئے پھانسی کی سزا طئے کرنے کا مطالبہ کیا کہ اس سے غیر سماجی عناصر میں خوف کا ماحول پیدا ہوگا ۔ ہنمنت راؤ نے کہا کہ پولیس واقعہ کے ایک ہفتہ بعد بھی خاطی کو گرفتار کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ ہنمنت راؤ نے کہا کہ گنیش وسرجن کے مسئلہ پر حکومت کا موقف غیر واضح ہے ۔ عدالت کے فیصلہ سے قبل ہی حکومت کو اقدامات کرنے چاہئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے فیصلہ کے بعد عوام میں الجھن پائی جاتی ہے ۔ ہنمنت راؤ نے کہا کہ جاریہ سال حسین ساگر میں گنیش وسرجن کو کوئی طاقت روک نہیں پائے گی ۔ R