حیدرآباد : /19 اگست (سیاست نیوز) عصمت ریزی کے الزام میں گرفتار ماریڈپلی پولیس اسٹیشن کے سابقہ انسپکٹر کے ناگیشور راؤ کی درخواست ضمانت کو رنگاریڈی کورٹ نے مسترد کردیا ۔ ناگیشور راؤ کو /11 جولائی کو فارم ہاؤز کی ملازمہ کی عصمت ریزی کرنے اور اس کے شوہر کو بندوق سے دھمکانے پر ونستھلی پورم پولیس نے ایک مقدمہ درج کیا تھا اور گرفتار کرتے ہوئے اسے چرلہ پلی جیل بھیج دیا تھا ۔ درخواست ضمانت کی سخت مخالفت کرتے ہوئے استغاثہ نے عدالت کو یہ بتایا کہ ملزم انسپکٹر انتہائی اثر و رسوخ رکھنے والا عہدیدار ہے اور عصمت ریزی کیس میں تحقیقات ہنوز باقی ہے ۔ ناگیشور راؤ کو ضمانت پر رہا کرنے سے گواہان اثر انداز ہوسکتے ہیں اور کیس کی تحقیقات میں خلل پیدا ہوسکتا ہے ۔ اس ضمن میں درخواست ضمانت کو مسترد کردینے کیلئے استغاثہ نے عدالت سے درخواست کی ۔ رنگاریڈی کورٹ کے آٹھویں ایڈیشنل میٹروپولیٹین سیشن جج نے معطل شدہ انسپکٹر کی درخواست ضمانت کو مسترد کردیا ۔ ب