عطا پور میں اجنبیوں کے ہاتھوں مارپیٹ کا شکار نوجوان کی موت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 15 جنوری (سیاست نیوز) اجنبی افراد کی مارپیٹ کا شکار ایک لڑکا فوت ہوگیا جو گزشتہ ہفتہ دو افراد کی مارپیٹ سے زخمی ہوگیا تھا۔ عطاپور پولیس حدود میں میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 18 سالہ محمد فرحان کل فوت ہوگیا۔ عطا پور پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی۔ عطا پور پولیس ذرائع کے مطابق محمد فرحان کشن باغ علاقہ کے ساکن محمد عزیز کا بیٹا تھا جو پیشہ سے سیلز بوائے کا کام کرتا تھا۔ 9 جنوری کو فرحان کام کے بعد اپنے مکان لوٹ رہا تھا کہ انڈیانا بیکری کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو افراد سے اس کا جھگڑا ہوا۔ موٹر سائیکل کا دھکہ لگنے پر فرحان نے اعتراض کیا جس پر بحث کے بعد جھگڑا اور ان دونوں نے فرحان کو شدید زدوکوب کیا۔ پولیس کے مطابق فرحان کے سینہ پر شدید مار پڑا۔ کل فرحان کی صحت اچانک بگڑ گئی اور علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کرنے کے بعد جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع