عقیل حسین ویسٹ انڈیز ٹیم میں شامل

   

دبئی ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل فابئین ایلن ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔آئی سی سی کے مطابق عقیل حسین کو فابئین ایلن کی جگہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ عقیل حسین کی منظوری آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے دی ہے۔واضح رہے کہ فابئین ایلن ٹخنے کی تکلیف کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔