ریاض: علامہ عبداللہ بن سلمان المنیع اس سال میدان عرفات میں حج کا خطبہ دیں گے۔ خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اس کی منظوری دیدی۔ مسجد الحرام و مسجد نبویؐ امور کی جنرل پریزیڈنسی نے منگل کو بیان جاری کرکے کہا کہ شاہ سلمان نے اس سال میدان عرفات سے حج کا خطبہ دینے کیلئے شیخ عبداللہ المنیع کے نام کی منظوری دیدی ہے۔ یاد رہیکہ دنیا بھر کے مسلمان میدان عرفات سے حج کا خطبہ بڑی عقیدت سے سنتے ہیں۔ اس سال دس زبانوں میں اس کا ترجمہ بھی براہ راست پیش کیا جائے گا۔ شیخ عبداللہ المنیع سعودی عرب کے ممتاز علماء بورڈ کے رکن اور ایوان شاہی کے مشیر ہیں۔