تہران : ایران کے صوبہ مزندران میں ایک دینی شخصیت آیت اللہ عباس علی سلیمانی کے قاتل کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے، مزندران اٹارنی دفتر کے شعبہ تعلقات عامہ کا، موضوع سے متعلق، جاری کردہ بیان شائع کیا ہے۔بیان کے مطابق سلیمانی کے قاتل کو صبح کے وقت بابل جیل میں پھانسی دے دی گئی ہے۔واضح رہے کہ سلیمانی کو 26 اپریل کو صوبہ مزندران کے شہر باب السیرکے ایک بینک میں ایک سکیورٹی گارڈ نے گولی مار کے ہلاک کر دیا تھا۔حملہ آور پر انقلابی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا۔ 12 مئی کو سپریم کورٹ نے انقلابی عدالت کی طرف سے سْنائی گئی سزائے موت کی منظوری دے دی تھی۔تمام کاروائی میں حملہ آور کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔