حیدرآباد۔ 30 مارچ (پریس نوٹ) جناب علی مسقطی ، سینئر کانگریسی قائد نے برادرانِ اسلام کو رمضان المبارک کی عید کی پر خلوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہم سبھی کے قیام، صیام، ذکرواذکار اور رمضان المبارک میں کی گئی تمام عبادات کو قبول فرمائے۔ دعا ہے کہ ہمیں زندگی میں پھر سے ماہِ رمضان پانے کی سعادت نصیب ہو۔ انھوں نے کہا کہ وہ اس پربہار اور بابرکت موقع پر دل کی گہرائیوں سے عید الفطر کی برادرانِ اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
