علی گڑھ والے بی جے پی پر لگائیں گے تالا:اکھلیش

   

علی گڑھ: صدر سماج وادی پارٹی اکھلیش یادو نے کہا کہ اترپردیش میں بی جے پی کی یوگی حکومت کی تفریق پر مبنی پالیسیوں سے عوام اس قدر ناراض ہیں کہ انتخابات کے بعد علیگڑھ ہی نہیں بلکہ پوری ریاست کے عوام بی جے پی پر تالا لگا دیں گے ۔ اکھلیش نے ہفتہ کو علیگڑھ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ایس پی امیدواروں کی حمایت میں کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں عوام کی بی جے پی کے تئیں ناراضگی کا عالم یہ ہے کہ اب ریاست کے 80فیصدی لوگ ایس پی۔ آر ایل ڈی اتحاد کی تائید میں آگئے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی پر آئینی اداروں کو ناکارہ بنانے کا الزام لگایا۔ وہ دہلی میں نیا پارلیمنٹ کمپلکس تعمیر کررہی ہے۔ اندیشہ ہے کہ بی جے پی آئین بھی تبدیل کرسکتی ہے۔