عمارت کی بلندی سے چھلانگ لگا کر لڑکی نے خودکشی کرلی

   

حیدرآباد 14 ستمبر (سیاست نیوز) شہر کے چکڑپلی علاقہ میں ایک لڑکی نے عمارت کی بلندی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ لڑکی کی شناخت ثناء بیگم کی حیثیت سے کرلی گئی جس کی عمر تقریباً 23 سال بتائی گئی ہے۔ ثناء رام نگر علاقہ کی ساکن تھا جو ایک اپارٹمنٹ میں مقیم تھی۔ لڑکی کی خودکشی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور دلخراش اور دل دہلا دینے والا منظر دیکھنے میں آیا۔ ذرائع کے مطابق لڑکی نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگادی۔ سمجھا جارہا ہیکہ لڑکی اسی عمارت میں رہتی تھی۔ تاہم اس بات کی بھی تصدیق نہیں ہوپائی کہ لڑکی اسی عمارت میں مقیم تھی یا نہیں۔ ویڈیو میں ایک چوکیدار کو دیکھا گیا جو لڑکی کو انتہائی اقدام سے روکنے کی کوشش کررہا تھا لیکن چوکیدار اپارٹمنٹ کے نیچے اور لڑکی اپارٹمنٹ کے بالائی حصہ میں تھی۔ لڑکی دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کی بلندی سے کود گئی۔ پولیس نے ضابطہ کی کارروائی کی اور مصروف تحقیقات ہے۔ع