عمان اور قطر میں پھنسے کشمیریوں کو گھر پہنچانے کی اپیل

   

سری نگر، 10 جون(سیاست ڈاٹ کام) مغربی ایشیائی ممالک عمان اور قطر میں کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے کشمیر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا جینا ہر گذرتے دن کے ساتھ بد سے بد تر ہورہا ہے ۔ انہوں نے حکومت ہند سے اپیل کی ہے کہ ان کے لئے راست پروازوں کا انتظام کرکے گھر واپسی کا بندو بست کیا جائے ۔عمان کے دارالحکومت مسقط میں پھنسے ڈاکٹر بشیر نے کہا کہ یہاں پھنسے کشمیریوں کو روزگار اور ویزا ختم ہونے کی وجہ سے گوناگوں مشکلات کا سامنا ہے ۔ یہ لوگ گھر واپس جانا چاہتے ہیں۔