حیدرآباد ۔ 8فبروری (سیاست نیوز) عمدہ نگر کے علاقہ میں ایک شخص نے ریل انجن کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس کاچیگوڑہ میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ ریلوے پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے جس کی عمر تقریباً 45 سال بتائی گئی ہے ۔ ریلوے کے مطابق یہ واقعہ عمدہ نگر اور تما پور ریلوے لائین کے درمیان عمدہ نگر اسٹیشن کے قریب پیش آیا ۔ ایک ریل انجن جو محبوب نگر کی جانب روانہ تھا اس انجن گاڑی کے سامنے اجنبی شخص نمودار ہوگیا اور پٹریوں پر لیٹ گیا جو انجن کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ع