عمر اکمل کا پھر اسپاٹ فکسنگ کا دعویٰ

   

کراچی ۔9 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) عمر اکمل ایک مرتبہ پھر اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کا دعویٰ کر کے خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ عمر اکمل سمیت 9 پاکستانی کرکٹرز ان دنوں پاکستان کے کینیڈا میں گلوبل ٹی20 لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔عمر اکمل نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ٹیم کے ایک سابق ٹسٹ کرکٹر نے لیگ کے دوران میچ فکسنگ کی پیشکش کی جس پر انہوں نے فوری طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے علاوہ لیگ کی انتظامیہ کو بھی معاملے سے آگاہ کردیا ہے۔ ذرائع کے بموجب عمر اکمل نے کہا ہے کہ فکسنگ کی پیشکش کرنے والے کھلاڑی سابق ٹسٹ کرکٹر منصور اختر ہیں۔