عمر اکمل کے آخری موقع کا عنقریب فیصلہ متوقع

   

لاہور۔یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) عمر اکمل کی آخری موقع کا جلد فیصلہ ہوگا۔3 سالہ پابندی کے خلاف اپیل کو سپریم کورٹ کے سابق جج سنیں گے،جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کا تقرر کردیا گیا، سماعت کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 5 کے آغاز سے قبل 2الگ واقعات میں عمر اکمل نے سٹہ بازوں کی جانب سے رابطے کا پی سی بی کو نہیں بتایا،اس پر انھیں عبوری طور پر معطل کرنے کے بعد چارج شیٹ جاری کردی گئی تھی، انھوں نے الزامات کو چیلنج نہیں کیا۔اس لیے ٹریبیونل تشکیل دینے کے بجائے معاملہ ڈسپلنری پینل کے چیئرمین جسٹس(ر) فضل میراں چوہان کے سپرد کر دیا گیا۔