عمر جلیل پھر سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود مقرر

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔11جولائی (سیاست نیوز) ریاستی حکومت تلنگانہ کی جانب سے سابق سیکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود جناب عمر جلیل کو دو سال کے لئے دوبارہ سیکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود و کمشنر وڈائریکٹریٹ محکمہ اقلیتی بہبود کی ذمہ داری تفویض کرنے کے احکام جاری کردئیے گئے ہیں۔حکومت کے محکمہ جنرل اڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ جی او 988 کے احکامات میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت نے انہیں دوبارہ سیکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود کے عہدہ کی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔جناب احمد ندیم آئی اے ایس کو جو اب تک پرنسپل سیکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے تھے انہیں کمشنر محکمہ لیبر کی ذمہ داری تفویض کرتے ہوئے ان کا تبادلہ کردیا گیا۔اس کے علاوہ جناب احمد ندیم کو ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ اینڈ ٹریننگ کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ جناب عمر جلیل کو دوبارہ سیکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود کے علاوہ کمشنر و ڈائریکٹر محکمہ اقلیتی بہبود کی ذمہ داری تفویض کئے جانے کے بعد انہو ںنے آج چیف سیکریٹری محترمہ شانتی کماری کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس میں شرکت کی جس میں مشیر ریاستی حکومت برائے اقلیتی بہبود جناب عبدالقیوم خان بھی موجود تھے ۔ اجلاس کے دوران مجوزہ تبلیغی جماعت کے اجتماع کے سلسلہ میں ابتدائی تفصیلات حاصل کی گئی اور عہدیدارو ںکو اس سلسلہ میں ضروری ہدایات کے لئے مختلف امور کا جائزہ لینے کے بعد اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ م