نئی دہلی۔ 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی آئی ٹی سیل انچارج امیت مالویہ نے الزام عائد کیا کہ سابق جے این یو اسٹوڈنٹ عمر خالد نے بڑی تعداد میں مسلمانوں کو مشتعل کیا کہ وہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دورہ کے دوران سڑکوں پر نکل آئیں۔ مالویہ نے عمر خالد کا ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں انہوں نے مہاراشٹرا کے امراوتی میں 17 فروری کو خطاب کررہے ہیں۔ مالویہ نے کہا کہ دہلی فساد کی ایک ہفتہ پہلے ہی ’’ٹکڑے ٹکڑے گینگ ‘‘ کی جانب سے پیشگی منصوبہ بندی کرلی گئی تھی۔