نئی دہلی : دہلی کی ایک عدالت نے فروری 2020 دہلی فسادات سازش کیس کے سلسلے میں سخت انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے سابق طالب علم لیڈر عمر خالد کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی کر دی گئی ہے۔