عمر خالد کی ضمانتی درخواست پر 27 جولائی کو سماعت

   

نئی دہلی : دہلی کی ایک عدالت نے آج کہاکہ وہ جے این یو کے سابق طالب علم عمر خالد کی ضمانت کی درخواست پر 27 جولائی کو سماعت کریں گی ۔ اسٹوڈنٹس لیڈر عمر خالد کو انسداد قانون غیرقانونی سرگرمیاں (UAPA) کے تحت شمال مشرقی دہلی میں فسادات کے موقع پر گرفتار کیا گیا تھا ۔ سینئر وکیل تریدیپ پائیس عمر خالد کی وکالت کررہے ہیں ۔ عمر خالد کے ساتھ اس قانون کے تحت دیگر کئی افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔