عمر عبداللہ نے جموں کشمیر کیلئے 1.13 لاکھ کروڑ کا بجٹ پیش کیا

   

جموں، 6 فروری (یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کے روز قانون ساز اسمبلی میں مرکزی زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کیلئے مالی سال 2026 – 2027 کا1.13 لاکھ کروڑ روپیوں کا بجٹ پیش کیا۔ بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالی سال 2026-27 کے لیے کل خالص بجٹ کا تخمینہ 1,13,767 کروڑ روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 2026-27 کے لیے کل خالص بجٹ کا تخمینہ 1,13,767 کروڑ روپے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کل اخراجات میں سے 80,640 کروڑ روپے محصولات کے اخراجات کیلئے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ 33,127 کروڑ روپے کیپٹل اخراجات کیلئے مختص ہیں۔عمر عبداللہ نے اعلان کیا کہ بجٹ تخمینہ 2026-27 کے تحت متوقع آمدنی کی وصولیاں 90,018 کروڑ روپے ہیں، جبکہ سرمایہ کی وصولی 23,749 کروڑ روپے متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونین ٹیریٹری کی اپنی آمدنی بشمول ٹیکس اور غیر ٹیکس دونوں ذرائع کا تخمینہ 31,800 کروڑ روپے ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ، مرکزی امداد کے طور پر 42,752 کروڑ روپے متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ عمر عبداللہ کا یہ دوسرا بجٹ ہے ۔ قبل ازیں انہوں نے 7 مارچ، 2025 کو، نئے بنائے گئے مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں وکشمیر کے لیے 1.12 لاکھ کروڑ روپیوں کا اپنا پہلا بجٹ پیش کیا تھا۔