نیویارک، 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں شرکت کے لئے سنیچر کو امریکہ پہنچیں گے ۔میڈیا رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ عمران خان کے دورے میں خصوصی توجہ آرٹیکل 370 کی منسوخی ہے جس کے ذریعہ جموں وکشمیر کو خصوصی مقام دیا گیا تھا۔پاکستانی اخبار ‘ڈان’ نے وزارت خارجہ کے بیان کو نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جموں وکشمیر کے مسئلہ اور انسانی حقوق کا معاملہ اٹھائیں گے ‘‘۔واضح رہے کہ وہ اپنے شیڈولڈ کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے 27 ستمبر کو خطاب کریں گے ۔
