عمران خان نااہل ہوئے تو پی ٹی آئی کی قیادتشاہ محمود قریشی کریں گے

   

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ عدالت کی جانب سے نااہل ہونے کی صورت میں پارٹی کی قیادت وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کریں گے ۔ عمران خان نے یہ بات ہفتہ کو لاہور کے زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں اور وکلاء سے ملاقات میں کہی۔یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پی ٹی آئی چیئرمین کو گزشتہ سال اپریل میں اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد سے کرپشن سے لیکر دہشت گردی تک کے کئی مقدمات کا سامنا ہے ۔قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرتے ہوئے رینجرز نے انہیں 09 مئی کو 190 ملین پونڈ کے القادر ٹرسٹ کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔