عمران خان کا دورہ ملیشیا اچانک منسوخ، سعودی عرب کے دورہ کے بعد فیصلہ

,

   

Ferty9 Clinic

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ملائیشیا میں ہونے والی اسلامی ممالک کی کوالالمپور سربراہی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے

ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتر محمد کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پیر کو فون پر وزیراعظم مہاتر محمد سے معذرت کی کہ وہ اس کانفرنس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

یہ کانفرنس 18 سے 21 دسمبر کو ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہونے والی ہے۔ تاہم، ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اس کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا ہے۔

البتہ، ابھی تک پاکستان کے دفتر خارجہ کے طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جگہ کوالالمپور کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کون کرے گا۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم کے دفتر سے منگل کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق مہاتیر محمد نے عمران خان کی طرف سے اس کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کے بارے میں مطلع کیا۔ ملائیشین وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کی اس کانفرنس میں شرکت اور اسلامی دنیا کی صورتِ حال کے بارے میں ان کے خیالات سننے کے منتظر تھے۔

بیان کے مطابق وزیر اعظم مہاتر محمد نے پاکستانی ذرائع ابلاغ میں آنے والی ان اطلاعات کو مسترد کیا ہے کہ وہ اسلامی سربراہی تنظیم (او آئی سی) کے مقابلے میں نئی تنظیم کا قیام عمل میں لانا چاہتے ہیں۔

اگرچہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کی تصدیق کر چکے تھے۔ تاہم، بعض حلقوں کا یہ کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے بعد اس کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، سعودی عرب کو اس کانفرنس میں مدعو نہیں کیا گیا۔