عمران خان کو دو معاملتوں کی پیشکش کی گئی لیکن دونوں قبول نہیں کئے گئے ، شہباز شریف کے مددگار کا بیان

   

اسلام آباد ۔ 20 فبروری (ایجنسیز) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے ایک قریبی مددگار نے کہا ہیکہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کوئی معاملت طئے کرنے کی کوششیں دو مرتبہ کی جاچکی ہیں لیکن انہوں نے دونوں بار پیشکش قبول نہیں کی۔ پہلی کوشش وزیرداخلہ محسن نقوی نے نومبر 2024ء میں کی تھی اور دوسری کوشش چند اصحاب نے بیرون ملک کی ہے۔ عمران خان ابتداء میں رضامند نظر آئے لیکن بعد میں پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا۔