عمران خان کی فتنہ انگیزی بڑھنے نہ دیں ، مریم نواز کی اپیل

   

اسلام آباد : مسلم لیگ (این) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہیکہ عوام نے عمران کو زناٹے دار تھپڑ مارا جس کی گونج ہر جگہ سنائی دی۔ اداروں سے ادب سے گزارش ہے فتنے کے ہاتھ مضبوط نہ کریں، یہ روایت مت ڈالیں کہ جو ڈرائے دھمکائے گا اسی کے حق میں فیصلہ دیں۔انہوں نے کہا کہ آج سپریم کورٹ نے دیکھا ہوگا کہ کس طرح ان کے احکامات کوپاؤں تلے روندا گیا، عمران خان کہہ رہے ہیں کہ وہ ڈی چوک جائیں گے، عمران خان اداروں پر شرمناک حملے کر رہے ہیں، یہ شخص ہر قیمت پر فتنہ و فساد چاہتا ہے، یہ روایت مت ڈالیں کہ جو ڈرائے دھمکائیگا اسی کے حق میں فیصلہ دیں۔