اسلام آباد ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملک کے ہندوؤں کو ہولی کے تہوار کی مبارکباد دی جو پاکستان میں پیر اور منگل کو منایا جارہا ہے۔ انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ہندو برادری کی پرمسرت اور پرامن ہولی کی مبارکباد۔ بلوچستان کی صوبائی حکومت نے ہولی کے تہوار کیلئے دو دنوں کی تعطیلات کا اعلان کیا۔ پاکستان میں سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 75 لاکھ ہندو آباد ہیں۔