اسلام آباد،16فروری(سیاست ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اورر سرکردہ رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔نعیم الحق کے اہل خانہ نے ان کی وفات کی تصدیق کی۔نعیم الحق کافی عرصہ سے علیل تھے اور کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ، انہیں کینسر کا مرض لاحق تھا۔پی ٹی آئی سندھ کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ نعیم الحق کی نماز جنازہ بروز اتوار بعد نماز عصر، مسجد عائشہ خیابان اتحاد میں ادا کی جائے گی۔وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے بانی رہنما کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘دیرینہ دوست نعیم الحق کے انتقال پر غمزدہ ہوں، وہ تحریک انصاف کے 10 بانی اراکین میں سے تھے اور 23 سال کی جدوجہد میں میرے ساتھ کھڑے رہے ۔
