عمران خان کے لانگ مارچ شیڈول میں معمولی تبدیلی

   

اسلام آباد : سابق وزیراعظم اور چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں جاری لانگ مارچ کے قافلے کو چار نومبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہونا تھا لیکن اب یہ گیارہ نومبر کو پہنچے گا۔بظاہر سابق وزیراعظم بار بار حکمت عملی بدل کر نئی سیاسی چالیں چل رہے ہیں جس سے متعلق تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ شاید عمران خان کے ذہن میں کوئی اور گیم پلان چل رہا ہے۔تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اعلان کیا کہ لانگ مارچ 11 نومبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا۔ سینئیر صحافی و کالم نگار نگار نصرت جاوید کے خیال میں عمران خان کے ذہن میں کوئی بڑی گیم چل رہی ہے۔ نصرت جاوید نے اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’ایسا نہیں ہے کہ اچانک حکمت عملی تبدیل ہو جائے کوئی نہ کوئی بڑی گیم ان کے ذہن میں چل رہی ہے۔‘لانگ مارچ کے شیڈول میں تبدیلی کے حوالے سے پی ٹی آئی کے سینئیر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’ہمارا مقصد ایک ساتھ اسلام آباد میں داخل ہونے کا ہے اور شیڈول تبدیل کرنے کی وجہ لانگ مارچ کی رفتار کا مسئلہ ہے۔ فیس سیونگ کا کوئی مسئلہ نہیں، یہ حقیقیت ہے کہ لانگ مارچ میں کنٹینر کے ساتھ لوگ پیدل سفر کر رہے ہیں اس لیے رفتار تیز نہیں کی جاسکتی۔‘ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ’کنٹینر کی رفتار سست ہے، ہزاروں لوگ کنٹینر کے ساتھ پیدل سفر کر رہے ہیں اگر اس کو تیز کریں تو حادثوں کا خدشہ ہے۔ 10 سے 12 کلو میٹر سے زیادہ ایک دن میں سفر نہیں ہوسکتا۔ سفر کو تیز کرنے کی کوشش کریں گے اور اس حوالے سے ایک اجلاس بھی طلب کر رکھا