اسلام آباد ۔27 جولائی۔(سیاست ڈاٹ کام) عمران خان کی حکومت میں وزیرخزانہ رہے اسد عمر نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک کے سامنے مالی بحران سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم نے پرخطر قدم اٹھانے کے بجائے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کے بیل آؤٹ پیکج کو منتخب کیا۔ عمر نے کہاکہ عمران خان کو مالی بحران سے نمٹنے کیلئے متبادل حل بھی بتایاگیاتھا،لیکن انھوں نے پرخطر راستہ اختیار کرنے کے بجائے آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج کو قبول کیا۔دی ایکسپریس ٹربیون کے مطابق اس سال مارچ میں میں وزیراعظم کے پاس گیا اور انکے سامنے اعدادوشمار پیش کیا۔وزیر اعظم سے میں نے کہاکہ اب آئی ایم ایف کے پاس مالی امداد کے لیے جانا مجبوری نہیں بلکہ ایک متبادل ہے ۔ وزیرخزانہ کے عہدے سے ہٹنے کے بعد عمر کو نیشنل اسمبلی کی مالی امور کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا چیئر مین بنایاگیاتھا۔
