عمران کابینہ کے ارکان کو نو فلائی لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ

   

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے سابقہ حکومت پاکستان تحریک انصاف کی کابینہ کے کئی ارکان کو نو فلائی لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ شہباز نے خدشہ ظاہر کیا کہ پی ٹی آئی کے اقتدار کے دوران ’بدعنوانی‘ کے تحت حاصل کی گئی دولت کے معاملے سے بچنے کے لیے سابق کابینہ کے کچھ ارکان کبھی بھی بیرون ملک فرار ہو نے کی کوشش کرسکتے ہیں۔نئی حکومت نے وزیراعظم اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت موجودہ کابینہ کے ارکان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔