عمرہ ویزہ کی مدت 30 سے بڑھا کر 90 دن کردی گئی

   

ریاض: سعودی عرب نے عمرہ ویزہ کی مدت 30 سے بڑھا کر 90 دن کردی ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عمرہ ویزہ پر سعودی عرب آنے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت کسی بھی دوسرے شہر کا سفر کرسکیں گے۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ عمرہ ویزے کا انتہائی دورانیہ 30 دنوں سے بڑھا کر 90 دن کردیا گیا ہے۔ ویزے کی مدت سے زائد قیام پر سزا دی جائے گی۔وزارت حج و عمرہ کے مطابق بیرون ملک سے سے آنے والے عمرہ زائرین داخلہ ویزہ فیس ادا کر کے سال میں ایک سے زیادہ مرتبہ عمرہ ویزہ حاصل کرسکیں گے۔