عمرہ ویزے کی مدت میں توسیع ممکن نہیں:وزارت حج

,

   

ریاض: سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ تین ماہ (90 دن) کیلئے جاری کیے جانے والے عمرہ ویزا کی مدت میں توسیع ممکن نہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق عمرہ پرمٹ کیلیے کم ازکم عمر کی حد 5 برس متعین کی گئی ہے تاہم چھوٹے بچے اپنے والدین کے ہمراہ مسجد الحرام آسکتے ہیں۔ وزارت حج وعمرہ کے ٹوئٹرپر ایک سوال میں دریافت کیا گیا بچہ جس کی عمر 2 برس ہے کیا اسے اپنے ہمراہ عمرے کیلئے لے جاسکتے ہیں؟سوال کے جواب میں وزارت حج وعمرہ کا کہنا تھا کہ اندرون مملکت سے عمرہ کیلئے آنے والوں کے پرمٹ کیلئے عمرکی کم ازکم حد 5 برس مقرر کی گئی ہے تاہم اس سے کم عمرکے بچے اپنے والدین کے ہمراہ بغیرپرمٹ کے مسجد الحرام آسکتے ہیں۔عمرہ پرمٹ کے حوالے سے وزارت حج عمرہ کا مزید کہنا تھا کہ پرمٹ کے حصول سے قبل اس بات کی یقین دہانی کی جائے کہ عمرہ زائرکورونا میں مبتلا نہ ہواورنہ ہی مکہ مکرمہ آنے سے قبل وہ مصدقہ کورونا میں مبتلا کسی شخص سے ملا ہو۔