عمرہ کے نام پر دھوکہ ‘ دو ٹراویل ایجنٹس کے خلاف مقدمہ

   

حیدرآباد۔/25 جولائی، ( سیاست نیوز) عمرہ کے نام پر دھوکہ دینے والے دو ٹراویل ایجنٹس کے خلاف پولیس چادرگھاٹ نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شاہ علی بنڈہ کی ساکن حبیب النساء بیگم نے چادرگھاٹ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ۔شکایت میں بتایا کہ وہ دیگر عازمین عمرہ کے ساتھ سفر ٹراویلس واقع اعظم پورہ کے ذمہ داران بابا شرف الدین زبید اور اس کے بیٹے اسد صدف زبید اور وہاں کے ایک ملازم محمد معراج کے خلاف کی گئی شکایت میں بتایا کہ عمرہ کے نام پر ان سے 6 لاکھ 66 ہزار کی رقم حاصل کی گئی اور انہیں عمرہ کیلئے بھیجا گیا تھا۔ عمرہ کے دوران انہیں کسی بھی قسم کی سہولت یعنی ہوٹل میں بورڈنگ اور دیگر سہولتیں فراہم نہیں کی گئیں۔ دھوکہ دہی کا شکار ہونے پر عازمین عمرہ نے شکایت درج کرائی اور پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔