عنبر پیٹ فلائی اوور اور قومی شاہراہ کی تعمیر ،ٹریفک تحدیدات

   

حیدرآباد ۔ 19 مئی ( سیاست نیوز) پولیس کمشنر حیدرآباد سی وی آنند نے عنبر پیٹ فلائی اوور قومی شاہراہ ۔ 163 پر تعمیراتی کام کے پیش نظر ٹریفک تحدیدات عائد کئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق 20 مئی سے ان تحدیدات کا آغاز ہوگا جس کے تحت اپل سے چادر گھاٹ کی سمت آنے والے تمام آر ٹی سی بسیس اور بھاری گاڑیوں کا رُخ ناگل جنکشن ، ایل بی نگر جنکشن ، دلسکھ نگر ، موسیٰ رام باغ اور چادر گھاٹ کی سمت کردیا جائے گا ۔ جبکہ کار ، آٹوز اور موٹر سائیکل کا رُخ عنبر پیٹ ٹی جنکشن سے علی کیفے چوراہا زندہ طلسمات روڈ ، گول ناکہ جنکشن ، نمبولی اڈہ کی سمت کردیا جائے گا ۔ اسی طرح چادر گھاٹ سے اپل کی طرف آنے والی ٹریفک کا رُخ چادر گھاٹ کازوے ، ملک پیٹ نلگنڈہ چوراہا سے دلسکھ نگر ، ایل بی نگر اور اوپل کی سمت کردیا جائے گا ۔ اسی طرح کوٹھی سے اپل کی طرف آنے والی ٹریفک کا رُخ رنگ محل چادر گھاٹ جنکشن ، رام کوٹ چوراہا ، کاچیگوڑہ چوراہا ، وائی ایم سی جنکشن نارائن گوڑہ ، برکت پورہ چمن اور عنبر پیٹ ٹی جنکشن کی طرف کردیا جائے گا ۔ چادر گھاٹ چھوٹے برج ( کاز وے ) کے پاس ٹریفک پولیس کی جانب سے بیانرس نصب کئے گئے ہیں تاکہ عوام الناس کو ٹریفک تحدیدات کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے ۔ ٹریفک پولیس نے مذکورہ تحدیدات کے پیش نظر عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پولیس سے تعاون کریں ۔ ب