حیدرآباد /31 مئی ( سیاست نیوز ) عنبرپیٹ کے علاقہ میں ایک خاتون کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 24 سالہ مونیکا جو نیو پریم نگر علاقہ کے ساکن شیوا کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کی فیٹس آنے کے سبب مشتبہ انداز میں موت واقع ہوگئی ۔ مونیکا کی شادی سال 2022 میں شیوا سے ہوئی تھی اور اس کا 7 ماہ کا بچہ ہے ۔ اس خاتون کو فیٹس کی بیماری تھی ۔ جو کل اچانک دورہ پڑھنے سے خرابی صحت کے سبب فوت ہوگئی ۔ پولیس عنبرپیٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع