عوام تھانیدار ۔ چور چوکیدار کو ضرور سزا ملنی چاہئے : تیجسوی

   

پورنیا (بہار) ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے آج وزیراعظم نریندرمودی اور چیف منسٹر بہار نتیش کمار دونوں پر لفظی حملہ کرتے ہوئے الزام عائد کیاکہ دونوں نے عوام کو دھوکہ دیا اور اس لئے انہیں اقتدار سے بیدخل کرتے ہوئے سزا دینا چاہئے۔ تیجسوی پورنیا سے کانگریسی امیدوار کی تائید میں جلسہ سے خطاب کررہے تھے، جہاں 18 اپریل کو ووٹ ڈالے جانے ہیں۔ تیجسوی نے مودی کے بارے میں کہا کہ وہ خود کو ملک کا چوکیدار بتاتے ہیں لیکن وہ چور چوکیدار ثابت ہوئے، لہٰذا عوام جو تھانیدار ہوتے ہیں انہیں اقتدار سے ہٹاتے ہوئے ضرور سزا دیں گے۔ تیجسوی نے لالو پرساد کو صرف ایک فرد نہیں بلکہ آئیڈیالوجی قرار دیا جو پچھڑے سماج کیلئے جدوجہد کرتی ہے۔