تہران۔11 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) ایرانی صدر حسن روحانی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صحت سے متعلق متعارف کرائے گئے پروٹوکولز کا خیال رکھیں۔ ایران میں ہفتے کے روز سے ’کم خطرات کی حامل‘ اقتصادی سرگرمیاں بحال کر دی گئی ہیں تاہم دارالحکومت تہران میں یہ سرگرمیاں 18اپریل سے بحال ہوں گی۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ پابندیوں میں نرمی کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ عوام سماجی دوری سمیت صحت سے متعلق دیگر ضوابط کو نظرانداز کرنا شروع کر دیں۔ واضح رہے کہ ایران مشرق وسطیٰ میں کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔